نئی دہلی (ویب نیوز)

بھارت کے جنوبی شہر حیدرآباد میں واقع گولڈ سکہ پرائیوٹ لمیٹیڈ نے گولڈ اے ٹی ایم نصب کیا ہے۔ یہ ملک میں سونے کا سکہ دینے والا پہلا اے ٹی ایم ہے۔جس طرح لوگ آٹومیٹیڈ ٹیلر مشین یعنی اے ٹی ایم سے پیسے نکالتے ہیں، اسی طرح سے اب لوگ ایک خاص اے ٹی ایم سے سونے کے سکے نکال سکیں گے۔جنوبی شہر حیدرآباد میں واقع گولڈ سکہ پرائیوٹ لمیٹیڈ نے گولڈ اے ٹی ایم نصب کیا ہے۔ یہ ملک میں سونے کا سکہ دینے والا پہلا اے ٹی ایم ہے۔بھارت میں لوگ سونے کو بہت محفوظ سرمایہ سمجھتے ہیں اور محفوظ مستقبل کے لیے اس میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔حیدرآباد میں گولڈ سکہ کمپنی نے جو گولڈ اے ٹی ٹیم مشین لگائی ہے وہ صرف ایک بٹن دباتے ہی 0.5گرام سے لے کر 100گرام تک سونے کے سکے آپ کے ہاتھوں میں دے دے گی۔ اس گولڈ اے ٹی ایم میں سب سے خالص سمجھے جانے والے 24 قراط کے سکے نکلیں گے۔100گرام سونے کے سکے کے لیے آپ کو پانچ لاکھ 75ہزار روپے سے کچھ زیادہ خرچ کرنے پڑیں گے۔ اس اے ٹی ایم سے نکلنے والا سونے کا سکہ مارکیٹ میں سونے کی اس وقت کی قیمت پر منحصر ہوگا۔گولڈ سکہ کمپنی کے نائب صدر پرتاپ کا کہنا ہے کہ "زیورات کے شوروم جانے کے بجائے کسٹمر اب براہ راست یہاں آسکتے ہیں اور وہ یہاں سے سونے کے سکے خرید سکتے ہیں۔”سونے کے استعمال کے لحاظ سے بھارت دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔ سونے کی مانگ میں دو تہائی حصہ بالعموم دیہی علاقوں کا ہے جہاں لوگ زیورات کو ایک روایتی دولت سمجھتے ہیں۔گولڈ سکہ اے ٹی ایم پانچ کلو گرام تک سونے کواسٹور کرسکتا ہے۔ 3دسمبر کو لانچ ہونے کے بعد سے گزشتہ کئی دنوں کے دوران متعدد کسٹمراس خاص مشین کے پاس قطار میں کھڑے دکھائی دیے۔ انہوں نے کریڈٹ کارڈ استعمال کرتے ہوئے اپنی پسند کا سونے کا سکہ خریدا۔ایک کسٹمر کا کہنا تھا،”پورے لین دین میں ایک منٹ سے بھی کم وقت لگا۔ اس لیے جو کوئی بھی سرمایہ کاری کے بار ے میں سوچ رہا ہے مجھے لگتا ہے کہ سونا خریدنے کا یہ سب سے اچھا طریقہ ہے۔”کمپنی کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں اس طرح کے اے ٹی ایم ملک کے دیگر حصوں میں بھی لگائے جائیں گے۔۔