ہری پور(صباح نیوز)
تبلیغی جماعت کے ستر افراد کو تبلیغی مرکز سے گھروں کو روانہ کر دیا گیا۔ تمام افراد کے ٹیسٹ کلیئر ہوگئے تھے۔ تعلق کراچی سندھ حیدرآ باد آزاد کشمیر گلگت مظفرآباد سے ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق ہری پور میں کورانٹائن کئے گئے ستر افراد کی رپورٹ نیگٹیو آنے پر انہیں گھروں کو روانہ کر دیا گیا ہے ۔ سترافراد کو ٹیسٹ رپورٹ کو اسلام آباد ٹیسٹ کے لیے بھیجوائے گئے تھے ان کی رپورٹ نیگٹیو آنے کے بعد گھروں کو روانہ کیاگیا۔ تمام افراد گذشتہ 20 روز سے ہری پو ر کے سب سے بڑے تبلغی مرکز میں کورانٹائن تھے۔ ان کو مرکز میں ہی قرنیطینہ کیا گیا تھا ۔ تین مرتبہ ٹیسٹ بھجوائے گے تھے تینوں مرتبہ ٹیسٹ کلیئر تھے ۔ دس افراد کے ٹیسٹ کی رپورٹ آنا باقی ہے ۔گھر جانے والے تبلیغی جماعت کیلئے ٹرانسپورٹ کا انتظام بھی ضلعی انتظامیہ نے کیا۔