وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں ارکان کی نصف سنچری مکمل ہوگئی ،سینیٹر شبلی فرازنیوفاقی وزیرکا حلف اٹھاکرنصف سنچری مکمل کی،وفاقی کابینہ میں 27وزرا،4 وزرائے مملکت ،5 مشیر ہیں جبکہ وزیراعظم کے خصوصی معاونین کی تعداد 14ہے۔منگل کوسینیٹر شبلی فراز کی جانب سے وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے کے بعد وفاقی کابینہ میں وفاقی وزرا کی تعداد 27، وزرائے مملکت کی تعداد 4 اور مشیروں کی تعداد 5 ہوگئی ہے جبکہ وزیراعظم کے خصوصی معاونین کی تعداد 14 ہے۔وزیر اعظم کی کابینہ میں غیر منتخب افراد کی تعداد 18 ہے جبکہ نئے معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کو وفاقی وزیر یا وزیر مملکت کا درجہ نہیں دیا گیا۔وزیر اعظم کے 2 معاونین خصوصی ثانیہ نشتر اور محمد شہزاد ارباب کے پاس وفاقی وزیر کا درجہ ہے۔اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے کئی اہم وزارتوں کا قلمدان اپنے پاس رکھا ہوا ہے جس میں تجارت، ماحولیاتی تبدیلی، پارلیمانی امور، خزانہ اور وزارت صحت شامل ہے۔وزارت سمندر پار پاکستانیز کا قلمدان بھی وزیراعظم عمران خان کے پاس ہے۔
اسلام آباد(صباح نیوز)