سرینگر(ساوتھ ایشین وائر)
مقبوضہ کشمیر میں انتظامیہ نے جموں وکشمیر کی تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں تین لاکھ غیر کشمیری ہندووں کو ڈومیسائل فراہم کئے ہیں۔جس سے عوام کو خدشہ ہے کہ اس علاقے میں تعینات8لاکھ سے زائد بھارتی فوجیوں اور 6لاکھ سے زائد غیر کشمیری مزدوروں کو بھی آنے والے دنوں میں مستقل رہائش کے حقوق دیے جائیں گے۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق مطابق گزشتہ سال 5 اگست کو بھارت کی طرف سے دفعہ 370 اور 35Aکو ختم کئے جانے کے بعد اس سلسلے میں کوششیں مزید تیز کردی گئی ہیں۔ بھارتی حکومت نے جموں و کشمیر پراپرٹی رائٹس ایکٹ کانام تبدیل کرکے کچی آبادی ایکٹ رکھ دیا اور اس میں مستقل رہائشیوں کی شق خارج کردی ہے ۔ جس سے کچی آبادیوں میں مقیم غیر کشمیریوں کو بھی متنازعہ علاقے میں جائیداد کے حقوق کا حصول آسان ہوگیا ہے۔