وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں ارکان کی نصف سنچری مکمل

اسلام آباد(صباح نیوز)

وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں ارکان کی نصف سنچری مکمل ہوگئی ،سینیٹر شبلی فرازنیوفاقی وزیرکا حلف اٹھاکرنصف سنچری مکمل کی،وفاقی کابینہ میں  27وزرا،4 وزرائے مملکت ،5 مشیر ہیں جبکہ وزیراعظم کے خصوصی معاونین کی تعداد 14ہے۔منگل کوسینیٹر شبلی فراز کی جانب سے وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے کے بعد وفاقی کابینہ میں وفاقی وزرا کی تعداد 27، وزرائے مملکت کی تعداد 4 اور مشیروں کی تعداد 5 ہوگئی ہے جبکہ وزیراعظم کے خصوصی معاونین کی تعداد 14 ہے۔وزیر اعظم کی کابینہ میں غیر منتخب افراد کی تعداد 18 ہے جبکہ نئے معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کو وفاقی وزیر یا وزیر مملکت کا درجہ نہیں دیا گیا۔وزیر اعظم کے 2 معاونین خصوصی ثانیہ نشتر اور محمد شہزاد ارباب کے پاس وفاقی وزیر کا درجہ ہے۔اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے کئی اہم وزارتوں کا قلمدان اپنے پاس رکھا ہوا ہے جس میں تجارت، ماحولیاتی تبدیلی، پارلیمانی امور، خزانہ اور وزارت صحت شامل ہے۔وزارت سمندر پار پاکستانیز کا قلمدان بھی وزیراعظم عمران خان کے پاس ہے۔

Editor

Next Post

آرمی چیف  کا کورونا میں مبتلا پی آئی اے عملے کا سی ایم ایچ میں علاج کا اعلان

منگل اپریل 28 , 2020
راولپنڈی(صباح نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کورونا وبا میں مبتلا پی آئی اے عملے کا سی ایم ایچ میں علاج ہو گا۔ دوسری جانب پاک فضائیہ نے پی آئی اے کے عملے کیلئے سی 130 طیاروں میں نشستیں دینے کا اعلان کیا ہے، اندرون […]