200یونٹ والے صارفین کی سبسڈی جاری رہے گی: وزیر توانائی کا اعلان

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری کا کہنا تھا کہ 200 سے کم یونٹ صارفین کو سبسڈی دی جا رہی ہے، سبسڈی کے تحت ایک خاص رقم بلوں میں جمع ہورہی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 2 کروڑ سے زائد ہو چکی ہے ،سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین بلوں پر ایک کیو آر کوڈ آتا ہے اُسے سکین کریں، کوشش ہے تمام صارفین کو کیو آر کوڈ کے ساتھ منسلک کریں۔
وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ حق دار صارفین کو سبسڈی دینا جاری رکھیں گے، یہاں بجلی پر ہر کوئی سیاسی بیان دے جاتا ہے اور تالی بجوانے کے لیے ایسے بیانات دیے جاتے ہیں۔
اویس لغاری نے کہا کہ پچھلے دو سالوں سے بجلی کی قیمت میں کمی آئی ہے، حکومت نے 780ارب کا گردشی قرضہ کم کیا ہے، بجلی کی پیدوار کے لیے مقامی ذرائع پر انحصار بڑھ رہا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ 20 لاکھ افراد کے شناختی کارڈ کے ذریعے بجلی میٹر کو لنک کیا گیا ہے، پروٹیکٹڈ صارفین کی سبسڈی ختم کرنے کی خبریں حقائق کے منافی ہیں۔
وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ شعبہ تواتانی میں اصلاحات سے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، گھریلو صارفین کے بلوں میں 16 فیصد اور پروٹیکٹڈ صارفین کے بلوں میں 32 فیصد کمی کی ہے، مجموعی طور پر زرعی اور گھریلو صارفین کو 527 ارب کی سبسڈی دی جارہی ہے ۔
اویس لغاری کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے صارفین کیلئے 45 فیصد بجلی کی قیمتوں میں کمی کی ، آئی پی پیز معاہدوں سے 3500ارب کی بچت کی ہے جب کہ بجلی بلوں پر ٹیکسز کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔





