ملک بھرمیں بدھ کے روزکورونا سے مزید 24افراد کی موت واقع ہوئی، جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 761ہوگئی جبکہمزید 1014کیسزسامنے آئے، نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 35339تک جاپہنچی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 275 افراد انتقال کرچکے ہیں جبکہ سندھ میں 234اور پنجاب میں 214افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 27، اسلام آباد 6، گلگت بلتستان میں 4اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکے مطابق کل 317,699 ٹیسٹ ہوئے ہیں جبکہ 8812 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔سندھ میں کورونا کے مزید 731نئے کیسز سامنے آئے اور 16ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کی تصدیق وزیراعلی سندھ نے کی۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں میں 4223ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 731نئے مریضوں کے اضافے کے بعد صوبے میں کل کیسز کی تعداد 13341اور ہلاکتیں 234ہوگئی ہیں۔وزیراعلی نے کہا اچھی خبر یہ ہے کہ 606مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے جس کے بعد اب تک 2835مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔خیبر پختونخوا میں مزید 8افراد کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 275تک جاپہنچی ہے۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں 4، نوشہرہ میں 2، لوئر دیر اور خیبر میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا۔صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 231افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 5252تک جاپہنچی ہے۔محکمہ صحت کے پی کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا کے 1392 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آبادسے کورونا وائرس کے مزید 43کیسز سامنے آئے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 759ہو گئی ہے جب کہ دارالحکومت میں وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔آزاد کشمیر سے کورونا کے مزید 2 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔پورٹل کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 88ہوگئی ہے جبکہ علاقے میں اب تک وائرس سے ایک ہلاکت ہوئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 68افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔گلگت بلتستان میں مزید 7افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 482 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت گلگت بلتستان کے مطابق مہلک وائرس سے اب تک 4ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ کورونا سے متاثرہ 337 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔خیال رہے کہ پنجاب میں منگل کو کورونا سے مزید 3افراد جاں بحق ہوئے تھے جس کے بعد انتقال کرجانے والوں کی مجموعی تعداد 214 ہوگئی۔ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی( پی ڈی ایم اے)پنجاب کے مطابق مزید 1390افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 13259تک جاپہنچی ہے۔ صوبے میں 4530افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔ بلوچستان میںبھی منگل کو کورونا وائرس کے 97نئے کیسز سامنے آگئے تھے جس کے بعد صوبے میں کورونامریضوں کی مجموعی تعداد 2158ہوگئی۔صوبائی ترجمان لیاقت شاہوانی نے نئے کیسز تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 27ہے جبکہ 256افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔