کراچی(صباح نیوز)
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی مندی کا رجحان برقرار رہا جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس مزید 96.20پوائنٹس کی کمی سے33836.61پوائنٹس کی سطح پر آگیاجب کہ 55فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی لیکن مندی کے باجود مہنگے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں2 ارب 80کروڑ51لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاتاہم کاروباری حجم بدھ کی نسبت 10.83فیصد کم رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا جس کے سبب ابتدائی اوقات میںکے ایس ای100انڈیکس34ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 34046پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تاہم بعد ازاں عید اور ہفتہ وار تعطیلات کے باعث سرمایہ کار حصص فروخت کو ترجیع دینے لگے جس کے باعث تیزی مندی میں تبدیل ہوگئی اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 33757پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آنے سے مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن مندی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس96.20پوائنٹس کی کمی سے 33836.61پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس 47.72پوائنٹس کی کمی سے 14747.60پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس10.57پوائنٹس کی کمی سے 24380.74پوائنٹس پر بند ہوا ۔ سرمائے کا مجموعی حجم 64کھرب 68ارب 75کروڑ63لاکھ روپے سے بڑھ کر64کھرب71ارب56کروڑ14لاکھ روپے ہو گیاجب کہ کاروباری حجم 14کروڑ72لاکھ 13ہزار شیئرز رہا جو بدھ کی نسبت ١یک کروڑ78لاکھ 87ہزار شیئرز کم ہے ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر340کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 135کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،187میں کمی اور 18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے یونی لیور فوڈزکے حصص کی قیمت 682روپے کے اضافے سے 9782روپے اورنیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 80روپے کے اضافے سے 7130روپے ہو گئی جبکہ سیپ ہائر ٹیکس کے حصص کی قیمت 61روپے کی کمی سے759روپے اورصنوفی ایونٹس کے حصص کی قیمت 55.39روپے کی کمی سے912روپے پر آ گئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے ٹی آر جی پاک،ہیسکول پٹرول،،میپل لیف،کے الیکٹرک، ہم نیٹ ورک ، ، یونٹی فوڈز ،ایونشن لمیٹیڈ،ڈی جی خان سیمنٹ،پاک الیکٹران اورسوئی نادرن گیس کمپنی کے حصص سرفہرست رہے۔