کرونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز کی حفاظت کے حکومتی انتظامات شرمناک حد تک ناکافی ہیں۔ پی ایم اے لاہور

لاہور (صباح نیوز)کرونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز کی حفاظت کے حکومتی انتظامات شرمناک حد تک ناکافی ہیں۔ پی ایم اے لاہورکئی سینئر ڈاکٹرز اس وقت کرونا کا شکار ہو کر زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں، جونیئر ڈاکٹرز جن میں ہاؤس آفیسر، پی جی آرز اور رجسٹرارز شامل ہیں فرنٹ لائن سولجر ہونے کے ناطے انتہائی خطرے کا شکار ہو چکے ہیں اور اس پڑھے لکھے طبقے کی حفاظت کے حکومتی انتظامات شرمناک حد تک ناکافی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پی ایم اے لاہوکے ایک اجلاس میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت جنرل سیکریٹری پی ایم اے لاہور پروفیسر ملک شاہد شوکت نے کی۔ اجلاس میں ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری، ، ڈاکٹر تنویر انور، ڈاکٹر سکندر حیات گوندل، ڈاکٹر احمد نعیم اختر، ڈاکٹرارم شہزادی، ڈاکٹر واجد علی، ڈاکٹر بشریٰ حق، ڈاکٹر سلمان کاظمی، ڈاکٹر طلحہ شیروانی،ڈاکٹر عمار انور، ڈاکٹر  عمران شاہ  نے شرکت کی۔                عہدیداران نے بتایا کہ ڈاکٹر منور جاوید میاں صدر پی ایم اے پنجابمنور جاوید میاں ، صدر پی ایم اے سیالکوٹ، ڈاکٹر وسیم مشتاق Dentist فیصل آباد،ثناء فاطمہ ہسٹوپتھالوجسٹ FMH،سلمان طاہر 4th Year میڈیکل سٹوڈنٹس، پروفیسر اعجاز احسن، سابقہ پرنسپل AIMC/KEMC،پروفیسر حافظ مقصود ، ایسوسی ایٹ پروفیسر SIMS، ڈاکٹر نعیم اختر، ماہر نفسیات گوجرانوالہ سوشل سکیورٹی، ڈاکٹر علی نذیر CMH لاہور، ڈاکٹر آصف راؤPG لاہور، ڈاکٹر اعجاز خواجہ، ڈاکٹر ضیا الحسن جیسے ہیلتھ کیئر پروائیڈرز کرونا کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار چکے ہیں اور حکومت پنجاب کا کوئی نمائندہ ان کے لواحقین سے تعزیت کیلئے نہیں پہنچا اور نام نہاد شہید فنڈاور کرونا ریلیف فنڈکی تقسیم ناقابل فہم ہے۔ عہدیداران نے مطالبہ کیا کہ ہسپتالوں میں ورکنگ ہیلتھ پرووائیڈرز کو کسی قسم کی ڈبل تنخواہ نہیں مل رہی بلکہ کٹوتیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈاکٹروں کو پولیس سے سیلوٹ اور دو محکمہ صحت کے ہاتھوں جوتے مارے جا رہے ہیں۔ عہدیداران نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹروں کے مسائل کے حل کیلئے فی الفور حکومتی محکموں کا قبلہ درست کیا جائے

#/S