گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 6 ہزار 397مریض سامنے آگئے،کل تعداد 1لاکھ 25ہزار 933ہوگئی
پنجاب 47382،سندھ 46828،خیبر پختو نخوا 15787،بلوچستان 7673،اسلام آباد 6236،آزادکشمیر 534کیسز رپورٹ ہوئے
40 ہزار 247مریض صحت یاب ہو چکے ہیں،1787مریضوں کی حالت تشویشناک ہے
#/H
آئٹم نمبر……01
اسلام آباد (صباح نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کے باعث مزید 107افراد بحق ہو گئے جس کے بعد اموات 2463ہو گئیں،کورونا سے گذشتہ چوبیس گھٹنوں میں مزید 6397مریض سامنے آئے اور مجموعی تعداد 125933ہو گئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں 28 ہزار344ٹیسٹ کیے گئے، ملک میں 82ہزار 764مریض اب بھی ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 40 ہزار 247مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں،1787مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دوسرے صوبوں سے زیادہ47 ہزار382 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ 890 ہو گئی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے اب تک 46ہزار 828 مریض سامنے آئے جبکہ 776 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔خیبر پختو نخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 15 ہزار 787ہو چکی ہے جبکہ اموات 632 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 7 ہزار 673 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 75 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 6 ہزار 236 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 62 افراد اس وبا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔گلگت بلتستان میں 1 ہزار 30کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 534 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 9 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔