رواں سال سعودی حکومت کا حج منسوخی پر غور
معاملے کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے اور مختلف پہلوئوں پر غور کیا جارہا
باضابطہ فیصلہ ایک ہفتے کے اندر کر لیا جائے گا،سینئر عہدیدار سعودی وزارت حج و عمرہ
جدہ (صباح نیوز)سعودی حکومت نے رواں سال حج منسوخ کرنے پر غور شروع کردیا ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے حکام نے 1932میں سلطنت کے قیام کے بعد پہلی بار رواں سال حج منسوخ کرنے پر غور شروع کردیا ، سعودی وزارت حج و عمرہ کے سینئر عہدیدار نے انٹرویو میں کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز ایک لاکھ سے زائد ہونے کے بعد حکومت اس سال حج منسوخ کرنے پر غور کر رہی ہے ہم اس معاملے میں باریکی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں مختلف پہلوئوں پر غور کیا جارہا ہے، جب کہ باضابطہ فیصلہ ایک ہفتے کے اندر کر لیا جائے گا۔