امریکہ میں پولیس کی فائرنگ، ایک اور سیاہ فام شخص ہلاک

واشنگٹن (صباح نیوز)

  امریکہ میں پولیس کی فائرنگ سے ایک اور سیاہ فام شخص ہلاک ہو گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق سیاہ فام شخص نے گرفتاری سے بھاگنے کی کوشش کی تھی جس پر پولیس نے نوجوان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ ہلاک ہو گیا۔سیاہ فام شخص کی ہلاکت کا واقعہ امریکہ کی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں پیش آیا۔ واقعہ کی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد سے اٹلانٹا میں شدید مظاہرے جاری ہیں۔اٹلانٹا کی میئر کیشا لانس نے واقعہ کے خلاف پولیس پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار فیصلہ کر سکتا تھا کہ کیا کرنا چاہیے اور کیا نہیں۔واضح رہے کہ اٹلانٹا میں 6 پولیس اہلکاروں پر پہلے ہی اختیارات سے تجاوز کا مقدمہ چل رہا ہے۔

Editor

Next Post

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا سے متاثرہ 20 شہروں کی نشاندہی کردی

پیر جون 15 , 2020
اسلام آباد:  کورونا سے متاثرہ شہروں میں لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، فیصل آباد، ملتان، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ، خیرپور، ڈی جی خان، گھوٹکی، سوات، مالاکنڈ، مردان اور دیگر شامل ہیں۔ تفصیل کے مطابق کورونا وائرس ہاٹ سپاٹس سے متعلق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اہم اقدام […]