اسلام آباد۔۔ کورونا ،ملک بھرمیں118افراد جاں بحق ،اموات 3093تک پہنچ گئیں ، مزید5358کیسزرپورٹ ہونے سے تعدا 1 لاکھ 60 ہزار ہو گئی
پنجاب 60138،سندھ 59983،خیبر پختونخوا 19613،بلوچستان 8794،اسلام آباد 9637،آزاد کشمیر 740اور گلگت بلتستان میں 1213کیسز ہو گئے
ہزار 215 مریض صحت یاب،3159افراد کی حالت تشویشناک، 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 500 ٹیسٹ کیے گئے،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر
آسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب 118 افراد جاں بحق جس کے بعد اموات 3 ہزار 93 ہو گئیں ۔ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 358 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار 118 ہو گئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ 59 ہزار 215 مریض صحت یاب ہو گئے،3159افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔ پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں اب تک 60 ہزار 138 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 59 ہزار 983، خیبرپختونخوا میں 19 ہزار 613، بلوچستان میں 8 ہزار 794، اسلام آباد میں 9 ہزار 637، آزادکشمیر میں 740 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 213 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات بھی پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار 202 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 916، خیبر پختونخوا میں 755، اسلام آباد میں 94، گلگت بلتستان میں 18، بلوچستان میں 93 اور آزاد کشمیر میں 15 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 500 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 9 لاکھ 82 ہزار بارہ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔خیال رہے کہ نئے کیسز میں ایک بار پھرپاکستان دنیا میں چھٹے نمبر پر آگیا ہے جبکہ ایکٹو کیسز میں بھی پاکستان سے صرف پانچ ممالک آگے ہیں۔