نیابھرمیں 500 بااثرمسلم شخصیات میں جسٹس مفتی محمدتقی عثمانی پہلے مقام پر۔
عمران خان سال کی بہترین شخصیت
مولانامحمودمدنی ٹاپ 50 میں
مقبوضہ کشمیر سے میرواعظ عمرفاروق اور کشمیری معلمہ باا ثر شخصیات میں شامل
ممبئی (ساوتھ ایشین وائر ) دی رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیزسینٹر،عمان ،اردن کے زیراہتمام ’’دی مسلم 500‘‘ کے نام سے ایک ریسرچ جرنل شائع کیاگیاہے جس میں 2020 کی دنیابھرکی 500 بااثرمسلم شخصیات پرایک سروے شائع کیاگیاہے۔جس میں دنیابھرسے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات پرریسرچ کرنے کے بعدان میں سے 500 بااثرمسلم شخصیات کاایک تعارفی خاکہ شائع کیاگیاہے۔
جرنل کے مرتبین نے سروے کو زندگی کے 13؍شعبوں میں تقسیم کیااوراس پرریسرچ کی ہے۔ان 13؍شعبوں میں ،علمی خدمات،سیاسی خدمات،مذہبی امور کا انتظام وانصرام،مبلغین اور روحانی رہنما،انسان دوستی / چیریٹی اور ترقی، معاشرتی مسائل، کاروبار، سائنس اور ٹیکنالوجی، فنون اور ثقافت، قرآن مجید، میڈیا، مشہور شخصیات اور کھلاڑی اور انتہا پسند۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ادارے نے سال 2020 کے لئے سال کی سب سے بااثرشخصیات کابھی انتخاب کیاہے۔جس میں مردکے زمرے میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کوسال کی سب سے بہترین شخصیت منتخب کیاگیاہے۔
خواتین کے زمرے میں امریکہ ایوان نمائندگان کانگریس کی مشی گن سے رکن راشدہ طالب کوسال کی بہترین شخصیت قراردیاہے۔القمر آن لائن کے مطابق 500 بااثرمسلم شخصیات کودوحصوں میں تقسیم کیاگیاہے پہلے حصے کوٹاپ 50 کے طورپراوربقیہ 450 کوعام زمرے میں رکھاگیاہے۔
القمر آن لائن کے مطابق ٹاپ 50 میں عالم اسلام کی عظیم شخصیت،نامورفقیہ اورسینکڑوں کتابوں کے مصنف جسٹس مفتی محمدتقی عثمانی کوپہلامقام دیاگیاہے۔جب کہ اس فہرست میں ایران کے سپریم لیڈرآیۃ اللہ خامنہ ای کودوسرا،متحدہ عرب امارات کے ولی عہدشیخ محمدبن زائدالنہیان کوتیسرا، سعودی عرب کے شاہ سلمان کوچوتھا،ترکی کے صدررجب طیب اردگان کوچھٹا،مشہورداعی اوراسکالرشیخ سلمان العودہ کوگیارہواں،امیرقطرشیخ تمیم کوبارہواں،شیخ ازہرکوچودہواں،پاکستانی وزیراعظم عمران خان کوسولہواں،ولی عہدسعودی عرب محمدبن سلمان کوچوبیسواں،جمعیۃ علماء ہندکے جنرل سکریٹری مولانامحمودمدنی کواٹھائیسواں،شیخ یوسف القرضاوی کوبتیسواں،مولاناطارق جمیل کوچھتیسواں،فلسطینی صدرمحمودعباس چھیالیسواں اورپاکستان تبلیغی جماعت کے امیرمولانانذورالرحمن کوپچاسواں مقام حاصل ہواہے۔
500 مسلم بااثرشخصیات میں تقریبا24؍بھارتی ہیں۔جن میں مولانامحمودمدنی واحدایسے فردہیں جنہیں ٹاپ 50 میں شامل کیاگیاہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس کے علاوہ عام فہرست میں اسکالرکی کٹیگری میں ندوۃ العلماء لکھنؤ کے ناظم اورآل انڈیامسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدرمولاناسیدمحمدرابع حسنی ندوی، دارالعلوم دیوبندکے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی ،مولاناوحیدالدین خان،ڈاکٹرذاکرنائک اورڈاکٹربہاء الدین محمدجمال الدین ندوی ۔بانی وائس چانسلردارالہدیٰ اسلامک یونیورسٹی کیرالا کوشامل کیاگیاہے۔دی وائر کے مطابق مذہبی امورکے انتظام وانصرام کی کٹیگری میں شیخ ابوبکراحمدبانی وناظم جامعہ مرکزثقافۃ السنیہ کیرالا،سیدابراہیم الخلیل البخاری،بانی وناظم جامعہ معدن کیرالا،مولاناسعدکاندھلوی۔امیرت