اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ای او بی آئی پنشنرز میں اضافے کی منظوری دیدی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران ای او بی آئی کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آئی جس کے مطابق ای او بی آئی کی پنشنرز میں دو ہزار روپے اضافے کی منظوری دیدی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ای او بی آئی پنشنرز کو اب 6500 روپے کی بجائے 8500 روپے ملیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے تنخواہوں میں اضافے سے متعلق بریفنگ دی۔ وزارت اوورسیز نے 2000 روپے اضافے کی تجویز دی تھی، ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن جنوری 2020 سے بڑھائی گئی ہیں۔