کورونا مزید 78 زندگیاں نگل گیا، وائرس سے 2 لاکھ 17 ہزار 809 شہری متاثر

لاہور:  پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 17 ہزار 809 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 78 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 4 ہزار 473 ہوگئی۔

ملک بھر میں اب تک 13 لاکھ 27 ہزار 638 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 128 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک ایک لاکھ 4 ہزار 694 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 723 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 78 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4 ہزار 473 ہوگئی۔ پنجاب میں ایک ہزار 784، سندھ میں ایک ہزار 406، خیبر پختونخوا میں 973، اسلام آباد میں 129، بلوچستان میں 121، گلگت بلتستان میں 28 اور آزاد کشمیر میں 32 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Editor

Next Post

کورونا مزید 78 زندگیاں نگل گیا، وائرس سے 2 لاکھ 17 ہزار 809 شہری متاثر

جمعرات جولائی 2 , 2020
لاہور: پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 17 ہزار 809 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 78 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 4 ہزار 473 ہوگئی۔   نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ […]