ملک بھرمیں کورونا سے مزید 93افراد جاں بحق ،اموات 4ہزار712ہو گئیں
3 ہزار 191نئے کیسز رپورٹ ہونے سے مجموعی تعداد 2لاکھ 28ہزار 274 ہو گئی
ایک لاکھ 29ہزار 830افراد صحت یاب ،2419مریضوں کی حالت تشویشناک
پنجاب 80297،سندھ90721،خیبرپختونخوا 27506،بلوچستان 10717،اسلام آباد میں 13292کیسز ہو گئے
اسلام آباد(صباح نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد4 ہزار 712 ہو گئی اور 2لاکھ 28ہزار 274افراد متاثر ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 24گھنٹے میں 93افرادکورونا کے باعث جاں بحق ہوئے اور3 ہزار 191 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں گذشتہ24گھنٹوں میں 4ہزار736 مریضوں نے کورونا کو شکست دی اور 25 ہزار 527ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 29 ہزار 830 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں،2419مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 90 ہزار 721 ہو گئی جبکہ پنجاب میں 80 ہزار 297 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 27 ہزار 506، بلوچستان میں 10 ہزار 717، اسلام آباد میں 13 ہزار 292، آزاد جموں و کشمیر ایک ہزار 160 اور گلگت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار 536 ہو گئی ۔کورونا وائرس کے باعث آزاد جموں و کشمیر میں 34، بلوچستان میں 122، گلگت میں 28، اسلام آباد میں 130، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 2، پنجاب میں ایک ہزار 844 اور سندھ میں ایک ہزار 459 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آنے والے دنوں میں پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ متوقع ہے۔ mk/nsr
#/S