اسلام آباد (ویب نیوز)

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید ایک مریض دم توڑ گیا ۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے جاری کردرہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا کے مہلک وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز مجموعی طور پر 3 ہزار 187 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں سے 20 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.63 فیصد ہے، جبکہ ابھی بھی جان لیوا وائرس سے متاثرہ 08 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔