گندم کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاون کا فیصلہ

وزیرِ اعظم کی چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور چیف سیکرٹری بلوچستان کو  گندم کی اسمگلنگ کی روک تھام کو مکمل طور پر یقینی بنا نے کی ہدایت

صوبوں میں  ملاوٹ کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی جاری رکھی جائے اور اس ضمن میں کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے،عمران خان

اسلام آباد (صباح نیوز)گندم کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاون کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ وزیرِ اعظم نے  چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور چیف سیکرٹری بلوچستان کو گندم کی اسمگلنگ کی روک تھام کو مکمل طور پر یقینی بنا نے کی ہدایت کی ۔ملک بھر میں گندم اور آٹے کی وافر دستیابی کو یقینی بنانے اور قیمتوں کو یکساں سطح پر لانے کے لئے جہاں بین الصوبائی کورارڈینیشن کو مزید بہتر کیا جائے وہاں جامع اور منظم انتظامی اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔وزیرِ اعظم نے چیف سیکرٹری سندھ کو ہدایت کی کہ گذشتہ سال کے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبہ سندھ میں گندم کی ریلیز کی پالیسی کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے ۔ وزیرِ اعظم نے  یہ بھی ہدایت کی   گند م کی  درآمد کے  فیصلے پر عمل درآمد کے حوالے سے منصوبہ بندی کو  جلد از جلد حتمی شکل دی جائے۔صوبوں میں  ملاوٹ کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی جاری رکھی جائے اور اس ضمن میں کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔ منگل کو وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک بھر میں عوام الناس کو گندم اور آٹا  کی مناسب  قیمت پر فراہمی کو یقینی بنانے اور قیمتوں پر قابو رکھنے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزرا حماد اظہر، سید فخر امام، مشیران ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے ۔ صوبائی چیف سیکرٹری صاحبان کی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی ۔اجلاس میں چینی کی مناسب نرخوں پر دستیابی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا ۔چیف سیکرٹری پنجاب اور خیبر پختونخوا کی جانب سے گندم کی صورتحال اور گندم اور آٹے کی قیمتوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔چیف سیکرٹری پنجاب نے بتایا کہ کہ صوبہ پنجاب کے تمام شہروں میں بیس کلو آٹے کا تھیلا  860  روپے  پر فراہم کیا جا رہا ہے۔ گندم کی وافر دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے اٹھارہ ہزار ٹن گندم روزانہ کی بنیاد پر ریلیز کی جا رہی ہے۔ صوبہ خیبر پختونخوا کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے  تقریبا بیس فیصد آٹا خیبر پختونخواہ کو بھجوایا جا رہاہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے صوبے میں چینی کی دستیابی اور قیمتوں کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی۔چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے گندم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس کو آگاہ کیا۔ وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ملک بھر میں گندم کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کیا جائے۔ وزیرِ اعظم نے  چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور چیف سیکرٹری بلوچستان کو ہدایت کی کہ گندم کی اسمگلنگ کی روک تھام کو مکمل طور پر یقینی بنایا جائے۔ملک بھر میں گندم اور آٹے کی  وافر دستیابی  کو یقینی بنانے اور قیمتوں کو یکساں سطح پر لانے کے لئے جہاں بین الصوبائی کورارڈینیشن کو مزید بہتر کیا جائے وہاں جامع اور منظم انتظامی اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔وزیرِ اعظم نے چیف سیکرٹری سندھ کو ہدایت کی کہ گذشتہ سال کے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبہ سندھ میں گندم کی ریلیز کی پالیسی کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے ۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ مستقبل میں گندم  اور آٹے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے  گند م کی  درآمد کے  فیصلے پر عمل درآمد کے حوالے سے منصوبہ بندی کو  جلد از جلد حتمی شکل دی جائے۔ وزیرِ اعظم نے صوبائی چیف سیکرٹری صاحبان کو ہدایت کی کہ ملاوٹ کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی جاری رکھی جائے اور اس ضمن میں کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔

#/S