دفتر خارجہ نے لیب کے آپریشنز کی خبر جعلی اور حقائق کے برعکس قرار دیدی
پاکستان میں موجود لیب تشخیض اور حفاظتی نظام میں بہتری کے لیے کام کرتی ہے
بائیو سیفٹی لیول تھری لیبارٹری میں کچھ خفیہ نہیں، پاکستان متعلقہ فریقین سے معلومات کا تبادلہ کرتا رہا
پاکستانی لیب صحت کو درپیش خطرات، سروئلینس اور بیماری کے پھیلائو کا سدباب کرتی ہے،دفتر خارجہ
سلام آباد ( ویب ڈیسک) دفتر خارجہ نے لیب کے آپریشنز کی خبر جعلی اور حقائق کے برعکس قرار دے دی۔ دفتر خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں موجود لیب تشخیض اور حفاظتی نظام میں بہتری کے لیے کام کرتی ہے۔دفترخارجہ نے چینی وہان لیب کے پاکستان میں خفیہ آپریشن کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی بائیو سیفٹی لیول تھری لیبارٹری میں کچھ خفیہ نہیں، پاکستان اس لیب سے متعلق متعلقہ فریقین سے معلومات کا تبادلہ کرتا رہا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان میں موجود لیب تشخیض اور حفاظتی نظام میں بہتری کے لیے کام کرتی ہے، پاکستانی لیب صحت کو درپیش خطرات، سروئلینس اور بیماری کے پھیلائو کا سدباب کرتی ہے، پاکستان بی ٹی ڈبلیو کنوینشن کے قواعد پر مکمل طور پر عمل پیرا ہے۔