کراچی(صباح نیوز)
بینک الفلاح اور نیشنل انسٹیٹیوشنل فیسی لیٹیشن ٹیکنالوجیز (نفٹ) نے این آئی ایف ٹی کے ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کے پلیٹ فارم نفٹ ای پے (NIFT ePay) متعارف کرانے کے لئے اہم اشتراک کا اعلان کیا ہے۔ یہ انڈسٹری میں اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے جس کی بدولت پوری بینکنگ انڈسٹری میں ای کامرس کے لئے بینک اکاو ¿نٹس فعال ہوں گے۔ نفٹ کا بینک الفلاح کے ساتھ اشتراک منفرد اور کثیرالجہتی ہے جس کے تحت بینک الفلاح نے نئے ایکوسسٹم کو عملی شکل دینے میں تعاون کیا ہے۔ اس اشتراک کے ذریعے بینک الفلاح نفٹ ای پے کے لئے تصفیہ بینک ہونے کے لئے کارآمد ہے۔ اس کے ساتھ ہی بینک الفلاح نفٹ ای پے کو اپنے ماسٹرکارڈ پیمنٹ گیٹ وے (MPGS)میں شامل کرکے نفٹ ای پے مرچنٹس کو بھی کارڈ ٹرانزایکشنز کی سہولت میسر کررہا ہے۔ اس اشتراک کے ذریعے بینک الفلاح نہ صرف اپنے اکاو ¿نٹ ہولڈرز کے لئے پیمنٹ سہولیات کے آپشنز میں وسعت لارہا ہے ، اب یہ ای کامرس کے لئے بھی فعال ہیں۔ نفٹ ای پے ای کامرس مرچنٹ بیس کو ملا کر انڈسٹری بھر میں اکاو ¿نٹ ہولڈرز کے لئے بھی کارآمد ہے۔ نفٹ چیک کلیئرنگ کے شعبے میں ایک بااعتماد ادارہ ہے جو اپنی مارکیٹ میں موجودگی اور ٹیکنالوجی کی صلاحیت کا فائدہ اٹھا کر بینکنگ صارفین کے لئے ٹرانزایکشنز کے نئے مواقع متعارف کرکے انہیں جدت کے ساتھ ادائیگی کی سہولت میں سرگرداں رہتا ہے۔ بینک الفلاح کے پریذیڈنٹ اور سی ای او عاطف باجوہ نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا، "بینکنگ انڈسٹری میں ای کامرس کو فروغ دینے کے لئے بینک الفلاح اور نفٹ کا اشتراک ایک منفرد اور جدت انگیز اقدام ہے جس سے پیمنٹس مارکیٹ میں نمایاں انداز سے اضافہ ہوگا۔ بینک الفلاح بھی تصفیہ اور خریداری کے شعبے میں اپنے پیمنٹس انفراسٹرکچر کی سہولیات نفٹ کو پیش کرنے پر خوش ہے جو اس نئے ایکو سسٹم کی بنیاد رکھتا ہے۔ بینک الفلاح بینکنگ مارکیٹ میں صف اول کا جدت انگیز بینک ہے اور ہمارا عزم یہ ہے کہ ہم خیال اداروں کے ساتھ اشتراک کرکے نہ صرف اپنے ریٹیل اور کارڈ صارفین کی سہولت میں مزید اضافہ لایا جائے بلکہ جن لوگوں کو اس انڈسٹری کی جانب سے خدمات حاصل نہیں ہیں، انہیں بھی الیکٹرانک اور ڈیجیٹل ٹرانزایکشنز کی رسائی فراہم کی جائے۔نفٹ ایک طویل عرصے سے بینک کا اہم شراکت دار ہے اور مجھے یہ جان کر خوشی ہورہی ہے کہ اس انڈسٹری میں ایک اور تایخ ساز اشتراک کے ذریعے ہمارا تعلق مزید مستحکم ہورہا ہے۔”نفٹ کے سی ای او حیدر وہاب نے کہا، "نفٹ ای پے نے اچھی رفتار پکڑ لی ہے اور پاکستان میں صف اول کے بینکوں کے ساتھ اشتراک کے ذریعے ای کامرس پیمنٹس کے لئے ڈیجیٹلائزیشن کی جانب سفر کا آغازکیا ہے۔ ہم اس سفر میں تعاون فراہم کرنے پر بینک الفلاح کے مشکور ہیں اور مارکیٹ میں تبدیلی لانے اور ویلیو بڑھانے کے لئے اشتراک کی قوت سے آگاہ ہیں۔ ہم محسوس کرتے ہیں کہ بینکنگ انڈسٹری یہ تبدیلی قبول کرنے کے لئے تیار ہے اور ہم پیمنٹ کے شعبے میں جدت انگیز اور منفرد خدمات کا آغاز کررہے ہیں۔ نفٹ نئے اور مختلف ڈیجیٹل اقدامات پر کام کررہا ہے اور بینک الفلاح سے ان پروگرامز میں تعاون جاری رکھنے کے لئے پرامید ہے۔”