سپریم کورٹ ،سود کے فیصلے کیخلاف سٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی اپیلیں خارج

 مجھے ہدایات ہیں کہ سود خاتمے کے فیصلے کے خلاف اپیلیں واپس لی جائیں،وکیل سلمان اکرم راجہ

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اپیلیں واپس لینے کی متفرق درخواستیں منظور کر لیں

اسلام آباد(ویب  نیوز)

سپریم کورٹ نے سود کے فیصلے کے خلاف سٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی اپیلیں خارج کر دیں۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے چیمبر میں متفرق درخواستوں پر سماعت کی۔ وکیل سلمان اکرم راجہ سٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی طرف سے پیش ہوئے۔وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ مجھے ہدایات ہیں کہ سود خاتمے کے فیصلے کے خلاف اپیلیں واپس لی جائیں، اپیلوں کی واپسی کے لئے متفرق درخواستیں دائر کیں ہیں۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اپیلیں واپس لینے کی متفرق درخواستیں منظور کر لیں۔