اسلام آباد (صباح نیوز)
اپوزیشن جماعتوں میں دونوں ایوانوں میں حسا س قانون سازی کے معاملات پر اختلافات پیدا ہوگئے جمعرات کو ان معاملات پر موثر احتجاج نہ ہونے پر اپوزیشن میں تحفظات سامنے آگئے ۔ قومی اسمبلی کی اپوزیشن لابی میں حزب اختلاف کی جماعتوں کا غیررسمی اجلاس ہوا۔ پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری، مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی،خواجہ آصف اور جے یو آئی کے رہنما مولانا اسعد محمود سمیت دیگر رہنما موجود تھے مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی نے مولانا اسعد محمود کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی ہے ۔
زرائع کے مطابق قانون سازی کے معاملات پر پر جے یو آئی ف نے اظہار ناراضگی کیا ہے ۔ بلاول بھٹو زرداری مولانا اسعد محمود کو منانے میں مصروف رہے ۔اجلاس کے فوری بعد مولانا اسعد محمود نے اپوزیشن جماعتوں سے شکوہ کیا۔ایوان میں موجود بلاول بھٹو زرداری مولانا اسعد محمود کو اپنے ساتھ اپوزیشن لابی میں لے گئے۔ مولانا اسعد محمود کو بات کرنے کا موقعہ نہ مل سکا تھا