ملک بھرمیں ہفتہ کو عید الاضحی مذہبی جوش وجذبہ کے ساتھ منائی جائے گی
مسلمان سنت ایراھیمی پر عمل کرتے ہوئے بڑی تعداد میں جانورقربان کریں گے
عید کی نماز کے بڑے اجتماعات میں حکومتی ایس او پی پر عمل درآمد کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گیں ،
حکومت کی عوام سے بھی ایس او پیزپر عمل کرنے کی اپیل
ٹرانسپورٹر نے مسافروں سے ذبردستی عیدی وصول کرلی ،انتظامیہ خاموش تماشائی
اسلام آباد/لاہور/کراچی/پشاور(صباح نیوز)ملک بھرمیں ہفتہ کو عید الاضحی مذہبی جوش وجذبہ کے ساتھ منا ئی جائے گی،مسلمان سنت ایراھیمی پر عمل کرتے ہوئے بڑی تعداد
میں جانوروں کی قربانی دیں گے،تمام بڑے شہروں میں عید کی نماز کے بڑے اجتماعات میں حکومتی ایس او پی پر عمل درآمد کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گیں ،حکومت کی عوام سے بھی
ایس او پیزپر عمل کرنے کی اپیل کردی،اس سال حکومتی مہم کے بعد اجتماعی قربانیوں میں اضافہ ہوا،لوگوں نے بڑی تعداد میں جانورخریدلیے ۔ اکثریت نے قربانی کے جانور خریدلیے جبکہ
کچھ عید کی نماز کے بعد قربانی کے جانور خریدنے منڈیوں میں جائیں گے قصائیوں نے بھی ایدوانس بکنک مکمل کرلی جبکہ پردیسی بڑی تعداد میں اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہوگئے ،چھٹیاں
ہونے کی وجہ سے فیملیزپہلے ہی عید منانے گاؤں میں موجود ہیں ،گذشتہ عید کے مقابلے میں اڈوں پر رش کم رہا،رش کم ہونے کے باوجود ٹرانسپورٹ نے عید ی کے نام پر مسافرو ں
کولوٹنے کاسلسلہ جاری رکھا۔اسلام آبادمیں مختلف علاقوں میں کھلے علاقے میں نماز عید ادا کی جائے گی ،سیکورٹی کے پیش نظر ناکوں پر پولیس نفری بڑھادی گئی ۔حکومت نے انتظامیہ
کوسختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل درآمد کروائے اور عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کروناوائرس کے باعث ایس او پیزپر عمل کریں ۔