دہشت گردی کامنصوبہ ناکام …راجن پور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5دہشت گرد ہلاک

دہشت گردی کامنصوبہ ناکام

راجن پور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5دہشت گرد ہلاک

بم اور بھاری اسلحہ برآمد کرلیاگیا

دہشت گردوں کی لاشیں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل،شناخت کاعمل جاری

راجن پور(صباح نیوز)راجن پور میں سی ٹی ڈی   نے دہشت گردی کامنصوبہ ناکام بناتے ہوئے  پانچ دہشت گرد ہلاک کردئیے، بم اور بھاری اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔، دہشت گردوں کی

لاشیں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردی گئیں۔گذشتہ روز عربی ٹبہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ راجن پور علاقے عربی ٹبہ میں کاونٹر ٹیررازم

ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے

10 سے 15 کلو وزنی بم اور بھاری اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ دہشت گردوں کی لاشیں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جہاں ان کی شناخت سمیت دیگر ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔

Editor

Next Post

ہفتہ کو عید الاضحی منائی جائے گی ،، ایس او پی پر عمل درآمد کرنے کی تیاریاں مکمل

جمعہ جولائی 31 , 2020
ملک بھرمیں ہفتہ کو عید الاضحی مذہبی جوش وجذبہ کے ساتھ منائی جائے گی مسلمان سنت ایراھیمی پر عمل کرتے ہوئے بڑی تعداد میں جانورقربان کریں گے عید کی نماز کے بڑے اجتماعات میں حکومتی ایس او پی پر عمل درآمد کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گیں ، حکومت کی […]