اسلام آباد : (ویب ڈیسک ) بہتر حکمت عملی سے بہتر نتائج سامنے آنے لگے، اموات میں نمایاں کمی آنے لگی۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 6 اموات ہوئیں
جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار 976 ہو گئی۔ 553 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 79 ہزار 699 تک جا پہنچی۔ صحت یاب ہونے والے کی تعداد دو لاکھ 48 ہزار 577 ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 6 اموات ہوئیں۔ جاں بحق افرادکی تعداد 5 ہزار 976 ہو گئی۔ این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے میں 553 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 79 ہزار 699 تک جا پہنچی۔
ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 48 ہزار 577 ہو گئی۔ این سی اوسی کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 21 ہزار 309، پنجاب میں 93 ہزار 173، خیبر پختونخوا 34 ہزار 160، بلوچستان میں 11 ہزار 762، اسلام آباد 15 ہزار 52، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 157، اور آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار 86 ہو گئی۔