پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 70 نئے کیسز رپورٹ

پنجاب میں کل کیسز کی تعداد 1415ہو گئی ، رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 542 کیسزرپورٹ ہوئے

لاہور (صباح نیوز)پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 70 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ صوبائی سیکرٹری صحت کے مطابق رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے کل کیسز کی تعداد  1415 ہو گئی ۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 542 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے  ۔صوبائی سیکرٹری صحت نے کہا کہ رواں سال روالپنڈی میں ڈینگی کے کل 260 مریض رپورٹ ہوئے  ۔انہوں نے کہا کہ رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 164 مریض رپورٹ ہوئے ، رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 109 مریض رپورٹ ہوئے ۔