پشاور

خیبر پختونخوا اسمبلی نے پبلک سروس کمیشن ترمیمی بل 2020 کی منظوری دے دی، اپوزیشن اراکین نے سوالات کے جوابات نہ دینے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس اسپیکرمشتاق غنی کی صدارت میں ہوا، وقفہ سوالات کے دوران مختلف محکموں کی جانب سےاپوزیشن ممبران کو جواب نہ دینے پر ناراضگی کا اظہار کیا جس پر اسپیکرنےسوالات سے متعلق اسمبلی عملے کو چیمبر میں طلب کیا جبکہ چیف سیکرٹری کو ہدایت دی کہ دو ہفتوں کے اندر متعلقہ سوالات کے جواب دیئے جائیں۔

اسپیکر کا کہنا تھا کہ غیر ذمہ دارانہ رویہ برداشت نہیں کیا جائیگا، ایوان میں خیبرپختوںخوا پبلک سروس کمیشن ترمیمی بل 2020 کی منظوری بھی دی گئی، اجلاس پیر کے روز سہ پہر3 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔