چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ
ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے آرمی چیف کا استقبال کیا
آرمی چیف کو ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی
آرمی چیف نے آئی ایس آئی کی کارکردگی میں مزید بہتری کے لیے اقدامات کو سراہا، ملک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے آئی ایس آئی کے کردار کی تعریف کی
راولپنڈی( ویب ڈیسک )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔آرمی چیف کو ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے آئی ایس آئی کی کارکردگی میں مزید بہتری کے لیے اقدامات کو سراہا اور ملک کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے آئی ایس آئی کے کردار کی تعریف کی۔