(نیکٹا)نے امن، برداشت اور رواداری کے نام پر منعقد مقابلے میں اسرائیلی پرچم والے پوسٹر کوپہلی پوزیشن دے دی
مقابلے کے نتائج کااعلان نیشنل کاونٹر ٹیررازم اتھارٹی کے ہیڈکواٹر میں کیاگیا
مقابلے میں ملک بھر کے تعلیمی بشمول فائن آرٹس اداروں کے طلبہ نے بھرپور شرکت کی
پوسٹر مقابلے کا مقصد ملک کی 62 فیصد نوجوانوں کو عدم برداشت اور شدت پسندی کے خلاف آگاہ کرنا تھا
ترجمان رابطے پرردعمل دینے کے بجائے خبر رکوانے کی کوشش کرتے رہے
اسلام آباد(ویب ڈیسک)
ملک کوریاست مدینہ کی طرز پر چلانے کی دعویدار حکومت میں اسرائیل کوتسلیم کرنے کے حوالے سے تعلیمی اداروں میں ذہن سازی ہونے لگی ،نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا)نے امن، برداشت اور رواداری کے نام پر منعقد مقابلے میں اسرائیلی پرچم والے پوسٹر کوپہلی پوزیشن دے دی ، مقابلے میں پہلی پوزیشن لینے والوں کااعلان نیشنل کاونٹر ٹیررازم اتھارٹی کے ہیڈکواٹر میں کیاگیا،مقابلے میں اسرائیلی پرچم والی تصویر این سی اے راولپنڈی کی طلبہ نے بنائی تھی جبکہ ججوں کی 4رکنی جیوری میں نیکٹا افسران کے ساتھ ڈائریکٹر این سی اے راولپنڈی بھی شامل تھے،پاکستان کی قومی پالیسی کے تحت اسرائیل کوتسلیم نہیں کیاگیا ہے۔منگل کونیکٹانے امن، برداشت اور رواداری کے موضوعات پر پوسٹر مقابلے کا انعقاد میں جیتنے والوں کااعلان کیا۔مقابلے میں ملک بھر کے تعلیمی بشمول فائن آرٹس اداروں کے طلبہ نے بھرپور شرکت کی،پوسٹر مقابلے کا مقصد ملک کی 62 فیصد نوجوانوں کو عدم برداشت اور شدت پسندی کے خلاف آگاہ کرنا تھا۔پوسٹر مقابلہ نیکٹا کی Outreach Policy کا حصہ تھا۔نیکٹا پوسٹر مقابلہ کا اعلان رواں سال مئی میں کیا گیا۔اس خبر رساں ادارے کے مطابق پوسٹر مقابلہ 10 سے 25 سال عمر کی تین درجہ بندیوں پر مشتمل تھا۔10 سے 15 سال کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حمدیہ نیازی نے حاصل کی جس نے پوسٹر بنایاجس پر لکھا تھا کہ پپو یارجنگ نہ کر۔جبکہ16 سے 20 سال کیٹیگری میں پہلی پوزیشن این سی اے کی طالبہ (ک) نے حاصل کی جس نے ایک لڑکی کے چہرے پر مختلف ممالک کے جھنڈے بنائے تھے جن میں اسرائیل کابھی پرچم سب سے اوپر بنایاگیاتھا۔21 سے 25 سال کیٹیگری میں پہلی پوزیشن اعزاز علی نے حاصل کی جس نے مختلف مذاہب کے پشواؤں کی تصویر بنائی تھی جس میں وہ جھاڑو لگاکر دنیا کواسلحہ سے صاف کرتے دکھا رہا ہے ۔مقابلے کے تمام شرکا کے لیے سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا گیا۔نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، مہر خالقداد لک نے طلبہ کے شاندار ٹیلینٹ کو سراہا۔اسرائیلی پرچم والے پوسٹر کوقبول کرنے اورپہلی پوزیشن دینے کے حوالے سے جب ترجمان نیشنل کانٹر ٹیررازم اتھارٹی سے رابطہ کیااور سوا ل کیا گیاکہ پاکستان اسرائیل کوتسلیم نہیں کرتا آپ نے کس طرح اسرائیلی پرچم والا پوسٹر نہ صرف مقابلے میں شامل کیااور اس کے بعد اس کو پہلی پوزیشن دی اور یہ کس تعلیمی ادارے کے بچے کاپوسٹر ہے کیا اس سے ظاہر نہیں ہورہاکہ پاکستانی بچوں کی اسرائیل تسلیم کرنے کے لیے برین واشنگ کی جارہی ہے؟پاکستان کے پاسپورٹ پر کوئی اسرائیل میں داخلہ نہیں ہوسکتاتو کس طرح آپ کے ادارے نے تصویرکو پہلی پوزیشن دی ۔ جس کے بعد ترجمان کی طرف سے موقف دیاگیا کہ مقابلے کے حوالے سے جاری پریس ریلز واپس لے لی گئی ہے بدھ کو نئی پریس ریلز جاری کی جائے گی۔ پہلے سے جاری پریس ریلز کوکور نہ کیا جائے تکلیف کے لیے معذرت خوا ہیں ۔واضح رہے کہ ترجمان نے صباح نیوز کے کسی سوال کاجواب نہیں دیا اور خبر رکوانے کی کوشش کرتے رہے کہ یہ خبر نہ چلائیں صرف مقابلے کی خبر چلائیں ۔
#/S