• ٹیکنیکل اور ووکیشنل تعلیمی اداروں کی اکثریت کمپیوٹر، ٹیکنالوجی سے متعلق کام کر رہی ہے
  • لاہور میں سب سے زیادہ 52 غیر رجسٹرڈ ٹیکنیکل تعلیمی ادارے موجود ہیں
  • بہاولنگر 27، بہاولپور میں 15،گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں 16، 16 ٹیکنیکل تعلیمی ادارے غیر رجسٹرڈہیں

لاہور (ویب نیوز)

پنجاب بھر میں غیر رجسٹرڈ ٹیکنیکل تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔پنجاب کے 315 غیر رجسٹرڈ ٹیکنیکل تعلیمی اداروں کی نشاندہی کی گئی  ، ٹیکنیکل اور ووکیشنل تعلیمی اداروں کی اکثریت کمپیوٹر، ٹیکنالوجی سے متعلق کام کر رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق لاہور میں سب سے زیادہ 52 غیر رجسٹرڈ ٹیکنیکل تعلیمی ادارے موجود ہیں،بہاولنگر 27، بہاولپور میں 15،گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں 16، 16 ٹیکنیکل تعلیمی ادارے غیر رجسٹرڈہیں۔ خانیوال میں 15 غیر رجسٹرڈ تعلیمی ادارے کام کر رہے ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ٹیکنیکل تعلیمی اداروں پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ سے رجسٹریشن لازمی ہے۔حکام کے مطابق ٹیکنیکل تعلیمی اداروں میں فیکلٹی، لیبارٹریز کو لائسنس کے معیار کے مطابق ہونا لازمی ہے،تمام غیر رجسٹرڈ ٹیکنیکل تعلیمی اداروں کو فوری طور پر کام بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔