پنجاب میں 6 ستمبر سے تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

براہِ کرم گھر پر رہیں اور محفوظ رہیں، اپنا اور اپنی فیملی کا خیال رکھیں،مراد راس

لاہور (ویب ڈیسک)

کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے باعث پنجاب بھر میں ایک بار پھر تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ صوبہ بھر میں کورونا کیسز میںاضافے کے باعث سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تمام سرکاری اور نجی سکول 6 دن کے لیے بند رہیں گے، کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پنجاب بھر کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کو 6 ستمبر سے 11 ستمبر تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ براہِ کرم گھر پر رہیں اور محفوظ رہیں، اپنا اور اپنی فیملی کا خیال رکھیں۔ واضح رہے کہ سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 31 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔