کراچی (ویب ڈیسک)

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث پاکستان کو ابھی تک برطانیہ کی ریڈ لسٹ سے نہیں نکالا گیا،ہم صوبے میں زیادہ سے زیادہ کورونا ویکسینیشن کی کوشش کر رہے ہیں۔کراچی کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ 6 ستمبر کو ہمیشہ یوم دفاع کی تقریب میں ہوتا ہوں،  عدالتی نوٹس پر احتساب عدالت آیا ہوں جبکہ تفتیشی افسر ہی عدالت میں موجود نہیں انہوں نے کہا کہ  نوری آباد پلانٹ کے غیر قانونی ٹھیکوں اورمنی لانڈرنگ ریفرنس میں جو والیم ہمیں فراہم کیے گئے ان میں اکثر صفحات ہی غائب ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا صورتحال سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ لاک ڈائون کی وجہ سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، ڈیڑھ ماہ پہلے کورونا کی وبا کراچی اورحیدرآباد میں پھیل گئی تھی جس کے باعث ایک ہفتے کا لاک ڈائون لگایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں کورونا کی شرح 7 سے 8 فیصد ہے،سندھ حکومت کی ایس او پیز پر عوام نے عمل کیا جبکہ ہم کورونا کے حوالے سے کوئی بھی چیز عوام سے نہیں چھپاتے،ہم صوبے میں زیادہ سے زیادہ ویکسینیشن کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ کورونا ایس او پیز کے حوالے سے ہم نے سندھ میں سخت پروٹوکول رکھا ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو ابھی تک یو کے کی ریڈ لسٹ سے نہیں نکالا گیا ۔