تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد(ویب  نیوز)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملک کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر تعلیم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں چاروں صوبائی وزرائے تعلیم سمیت گلگت بلتستان کے وزیر ننے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی ادارے 2اگست سے کھول دیے جائیں گے۔اجلاس میں اسکولوں کو تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ایس او پی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ نویں اور دسوین کلاس کے طلبا کے امتحانات میں توسیع بھی نہیں کی جائے گی۔ ان کا انعقاد شیڈول کے مطابق کیا جائے گا۔دوسری جانب پنجاب حکومت نے15 اگست تک چھٹیوں میں اضافے کی تجویز دے رکھی تھی۔واضح رہے کہ این سی او سی کے مطابق ملک میں کرونا کیسز کی شرح 7.8 رپورٹ کی گئی ہے۔ گزشتہ روز کرونا کے 52 ہزار291 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ 24 گھنٹے میں کرونا کے 4 ہزار 119 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔یاد رہے کہ گزشتہ 24گھنٹے میں کرونا سے مزید 44مریض انتقال کرگئے جبکہ مجموعی اموات 23 ہزار131 ہوگئیں