اسلام آباد(ویب ڈیسک)
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 16اگست کو سعودی عرب کا دورہ کرینگے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کا دورہ پہلے سے طے شدہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف کا دورہ عسکری معاملات کے حوالے سے ہوگا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آرمی چیف سعودی حکام سے مسئلہ کشمیر اور معاشی معاملات پر بھی بات کریں گے۔