پاکستان سیٹیزن پورٹل:ایف بی آر افسران کی کارکردگی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش

ایف بی آر کے 10اعلی افسران کو ناقص کارکردگی پر سخت تنبیہ اور اظہار ناراضگی کیا گیا

ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس،چیف کولیکٹر بلوچستان کو اظہار ناراضگی کے لیٹرجاری کئے گئے ،رپورٹ

 شہریوں کی شکایات کو دوبارہ میرٹ پر حل کیا جائے،چیئر مین آیف بی آر شکایات کے حل کی رپورٹ جمع کروائے،وزیر اعظم آفس

رپورٹ میں بہتر کارکردگی دکھانے والے افسران کی تعریف کی گئی ،ممبر آئی ٹی،چیف مینجمنٹ آئی آر،چیف کمشنر آئی آر راولپنڈی اور بہاولپور کی کارکردگی کو سراہا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک )پاکستان سیٹیزن پورٹل میں درج شکایت پرایف بی آر افسران کی کارکردگی کی جانچ پڑتال مکمل کر لی گئی، وزیر اعظم ڈلیوری یونٹ کو ایف بی آر کے افسران کی کارکردگی رپورٹ موصول  ہو گئی ،چیئر مین ایف بی آر کی جانب سے بھیجی گئی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی گئی ،رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایف بی آر کے 68 افسران کے ڈیش بورڈ کی جانچ پڑتال کی گئی،ایف بی آر کے 10اعلی افسران کو ناقص کارکردگی پر سخت تنبیہ اور اظہار ناراضگی کیا گیا ،ممبر کسٹم پالیسی،ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس،چیف کولیکٹر بلوچستان کو اظہار ناراضگی کے لیٹرجاری   کئے گئے ،چیف کمشنر آئی آر کراچی،چیف کولیکٹر اسلام آباد،ڈی جی کسٹم کراچی کو بھی کارکردگی بہتر کرنے کی تنبیہ کی گئی ،ناقص کارکردگی پر ممبر کسٹم آپرشن،چیف کمشنر آئی آر فیصل آباد پر اظہار ناراضگی  کیا گیا ،افسران کو شہریوں کی شکایات سے متعلق کارکرگی بہتر کرنے کی ہدایت کی گئی ۔رپورٹ میں کہا  شہریوں کے مسائل کے تسلی  بخش حل نہ کرنے کی صورت میں سخت کارروائی کا عندیہ دیا گیا ،وزیر اعظم آفس نے چیئر مین ایف بی آر کو 556حل شدہ شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم دیا ہے ،وزیراعظم آفس نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کو دوبارہ میرٹ پر حل کیا جائے،چئیر مین آیف بی آر شکایات کے حل کی رپورٹ جمع کروائے۔رپورٹ میں بہتر کارکردگی دکھانے والے افسران کی تعریف کی گئی ،ممبر آئی ٹی،چیف مینجمنٹ آئی آر،چیف کمشنر آئی آر راولپنڈی اور بہاولپور کی کارکردگی کو سراہا گیا۔mk/nsr

#/S