منگلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،ڈیم میں پانی کی سطح 1239.20فٹ ریکارڈ
چیف انجینئر واپڈا منگلا نے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے آج میٹنگ بلا لی
میرپور(ویب ڈیسک )منگلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،ڈیم میں پانی کی سطح 1239.20فٹ ریکارڈ،چیف انجینئر واپڈا منگلا نے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے آج میٹنگ بلا لی،تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں سے منگلا ڈیم کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے واپڈا منگلا فلڈ کاسٹنگ کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1239.20فٹ ریکارڈ کی گئی جو کہ انتہائی خطرناک سطح میں شامل ہے گزشتہ روز منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 25ہزار کیوسک جبکہ ڈیم سے پانی کا اخراج 4800 کیوسک تک ریکارڈ کیا گیا منگلا ڈیم میں مذید 2.80فٹ پانی کی گنجائش رہ گئی ہے موجودہ صورتحال اور کسی بھی ہنگامی حالات سے بچنے کے لیے آئندہ 48گھنٹوں میں منگلا ڈیم سے ایک لاکھ کیوسک تک پانی کا ریلہ چھوڑا جا سکتا ہے جس سے منگلا ڈیم میں درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے واپڈا منگلا حکام نے آج ہنگامی میٹنگ بلا لی ہے جس کے بعد ڈیم میں پانی کی صورتحال پہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا زرائع کے مطابق آئندہ 48گھنٹو ں میں کسی وقت بھی ڈیم سے پانی کا اخراج شروع کیا جا سکتا ہے جس سے دریائے جہلم میں درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا رہا ہے جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد کو چھونے کے لیے صرف 2.80 فٹ پانی کی گنجائش رہ گئی ہے۔