اسلام آباد (ویب ڈیسک)
ملک بھر میں کورونا کے کے 319 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور ایک مریض کا انتقال ہوگیا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 772 ہوگئی ہے اور مجموعی اموات 6284 ہوگئی ہیں۔
ملک میں اب تک دو لاکھ 80 ہزار 340 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد صرف 8 ہزار 778 ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22 ہزار 434 ٹیسٹ کیے گئے اور مجموعی طور پر اب تک 25 لاکھ 81 ہزار 695 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ایک لاکھ 29 ہزار 179 ہے، دوسرے نمبر پر پنجاب ہے جہاں 96 ہزار 699 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، کے پی میں 35971، بلوچستان میں 12 ہزار 84، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15597، آزاد جموں و کشمیر 2290، گلگت میں 2832 ہوگئی۔
ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات ہیں اوراس وقت 1 ہزار 84 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1920 ہے جن میں سے 112 وینٹی لیٹر پر مریض موجود ہیں۔