اسلام آباد (ویب نیوز)

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ایک مریض دم توڑ گیا ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 23  نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 9 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔جمعہ کو قومی ادارہ برائے صحت(این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے2 ہزار543ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے23 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.90فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہوا جبکہ 9 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔