اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وزیر اعظم عمران خان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی۔
سرکاری رپورٹ کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 9.71 ، ہائی سپیڈ ڈیزل 9.50 روپے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔
وزیراعظم کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پورے ملک میں بارشوں سے مشکل صورتحال کا سامنا ہے، موجودہ حالات میں عوام پر بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا۔