پولیس قبضہ گروپس کے ساتھ ملی ہوتی ہے ، عمران خان
اچھے لیڈر کی بڑی خوبی شدید دبائو میں بھی درست فیصلہ کرنا ہوتا ہے،
میں چیلنج کرتا ہوں کابینہ میں کسی نے کرپشن نہیں کی،آئی بی اور آئی ایس آئی بھی رپورٹ دیں
اپوزیشن کاایک نکاتی ایجنڈا ہے کہ اپنی قیادت کو کرپشن کو بچایا جائے،
نواز شریف نے لفافہ جرنلزم شروع کی بد قسمتی سے ہمارے اندر بھی بہت سے لوگ ہیں جو وزیراعلیٰ پنجاب بننا چاہتے ہیں
اپوزیشن کی تنقید ٹھیک تھی کہ آئی ایم ایف کے پاس جلدی جانا چاہیے تھا
پنجاب کی پولیس اور بیوروکریسی سیاسی ہو چکی ہے۔ حمزہ شہباز چن کر اپنا تھانیدار رکھواتے تھے ،
وزیراعظم کا نجی ٹی وی کو انٹرویو
اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اچھے لیڈر کی بڑی خوبی شدید دبائو میں بھی درست فیصلہ کرنا ہوتا ہے، پولیس قبضہ گروپس کے ساتھ ملی ہوتی ہے میں چیلنج کرتا ہوں کابینہ میں کسی نے کرپشن نہیں کی،آئی بی اور آئی ایس آئی کو بھی کہتا ہوں ہمیں رپورٹ دیںاپوزیشن کاایک نکاتی ایجنڈا ہے کہ اپنی قیادت کو کرپشن کو بچایا جائے،نواز شریف نے لفافہ جرنلزم شروع کی بد قسمتی سے ہمارے اندر بھی بہت سے لوگ ہیں جو وزیراعلیٰ بننا چاہتے ہیں اپوزیشن کی تنقید ٹھیک تھی کہ آئی ایم ایف کے پاس جلدی جانا چاہیے تھا پنجاب کی پولیس اور بیوروکریسی سیاسی ہو چکی ہے۔حمزہ شہباز چن کر اپنا تھانیدار رکھواتے تھے ،عوام نے پولیس کے حوالے سے یہ پوچھنا ہے ہماری حفاظت کتنی کی، یہ نہیں کہ کتنے آفیسر تبدیل کیے۔ ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کورونا وباء کے دوران اپوزیشن پورے ملک میں مکمل لاک ڈائون کا مطالبہ کرتی رہی، میرے نزدیک سب سے اہم مسئلہ ملک کے غریب طبقے کو مشکلات تھیں، نریندر مودی نے اپوزیشن کے دبائو پر پورے ملک میں کرفیو لگایا، ہماری اپوزیشن کہہ رہی تھی کہ یورپ کی طرح پاکستان میں بھی مکمل لاک ڈائون کیا جائے، ہم نے مکمل لاک ڈائون کی بجائے سمارٹ لاک ڈائون کا طریقہ اپنایا۔بھارت میں مکمل لاک ڈائون کی وجہ سے اس کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا۔ ہم نے نہ صرف اپنے غریبوں کو بچایا بلکہ ملکی معیشت کو بھی زیادہ نقصان نہیں ہوا۔وزیراعظم نے کہا کہ سردیوں میں کورونا وباء کی ایک اور لہر آ سکتی ہے ہمیں احتیاط کرنا ہوگی۔ میں نے سیاست میں بائیس سال مسلسل جدوجہد کی کوئی بھی بڑا لیڈر جدوجہد اورکٹھن وقت کے بغیر آگے نہیں آ سکتا۔ ایک اچھے لیڈر کی بڑی خوبی شدید دبائو میں بھی درست فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔حکومت کے دو برسوں میں ہم نے ہر طرف سے شدید پریشر آیا حکومت کے ابتدائی دنوں میں سب سے پریشر بیرونی قرضہ سود کی ادائیگی اور معاشی بدحالی تھی ۔ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا۔اپوزیشن کاایک نکاتی ایجنڈا ہے کہ اپنی قیادت کی کرپشن کو بچایا جائے۔موجودہ اپوزیشن جمہوری اپوزیشن نہیں۔ پرویز مشرف نے این آر او دیا۔عثمان بزدار شہباز شریف کی طرح اشتہارات کے ذریعے اپنے خود نمائی نہیں کرتے وہ میڈیا پر آ کر خود کو پروموٹ نہیں کر سکتے ۔نواز شریف نے لفافہ جرنلزم شروع کیا بد قسمتی سے ہمارے اندر بھی بہت سے لوگ ہیں جو وزیراعلیٰ بننا چاہتے ہیں۔ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کرپٹ نہیں ہیں۔بزدار کی صرف ایک کمزوری ہے کہ جس سے ان کو نقصان ہوتا ہے وہ میڈیا پر خود کو پروموٹ نہیں کر سکتے۔ ماضی میں پنجاب پولیس اور بیوروکریسی کو سیاسی بنا دیا گیا تھا۔میں نے زندگی میں محنت کی ہے کینسر ہسپتال کے لیے محنت کی۔ سفارش ایک بڑا کرکٹر نہیں بنا سکتی ۔نیلسن منڈیلا قائد اعظم اور گاندھی نے بھی بہت محنت کی۔ ایک لیڈر شپ میں سب سے بڑی کوالٹی پریشر لینا ہوتی ہے۔ اپوزیشن کی تنقید ٹھیک ہے آئی ایم ایف کے پاس جلدی جانا چاہیے تھا۔اتنا پیسہ مل جائے کہ ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا ہی نہ پڑے۔ تاہم یہ بڑی بات ہے کہ انہوں نے جو پیسہ دیا اس سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا لیکن جو توقع کررہے تھے وہ نہ مل۔ا یہ ضرور ہے کہ کوئی اتنے پیسے دے بھی نہیں سکتا جب ایک ملک کے معاشی حالات اتنے خراب ہوں جتنے ہمارے تھے تو یہ ہو ہی نہیں سکتا وہ ملک مشکل حالات سے نہ گزرے۔ گھر والا جب تک آمدنی نہیں بڑھاتا سروائیو نہیں کر سکتا۔لوگوں میں صبرنہیں کہتے ہیں کیوں ایک نیا پاکستان نہیں بنا ۔اپوزیشن کا مقصد صرف بلیک میل کرنا تھا اپوزیشن نے مسئلہ کشمیر فیٹف اور کورونا کو بلیک میل کیا ملکی سیاست میں مجرمان آ جائیں تو وہ اپنی ذات کو تحفظ دیتے ہیں۔ پنجاب کی پولیس اور بیوروکریسی سیاسی ہو چکی ہے۔حمزہ شہباز چن کر اپنا تھانیدار رکھواتے تھے ہم پہلی بار آئے تھے بیوروکریسی میں صحیح ٹیم ڈھونڈنا مشکل کام تھا۔ہمیں بڑے چیلنجز تھے مجھے طالبان خان کہا گیا۔ لوگوں سے دس سال گالیاں کھائیں۔ میں، عثمان بزدار ،پولیس اور بیوروکریسی سے عوامی منصوبے چاہتے ہیں۔ڈی جی خان پنجاب کا سب سے غریب علاقہ ہے جو پیچھے رہ گیا ہے۔ ہم بلوچستان میں سب سے زیادہ پیسہ خرچ کر رہے ہیں۔ پیچھے رہ جانے والے علاقے ہماری ترجیح ہیں۔انہوں نے کہا کہ چاہتا ہوں جب عثمان بزدار کا دور ختم ہوتا پنجاب میں غربت ختم ہو چکی ہو۔انہوں نے کہا کہ شوکت خانم کا چیف ایگزیکٹو بیرون ملک سے لے کر آئے۔ پہلے چار سی ای او پہلے چار سال میں آئے اور گئے تبدیلیاں ہو رہی ہیں اور آگے بھی ہونگی۔سی سی او لاہور کی تبدیلی پر بہت شور ہوا ۔پولیس قبضہ گروپس کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔ایک آدمی کی زمین پر قبضہ کر کے اسے قتل کر دیا گیا ،جب قتل ہوا تو پتہ چلا کہ پولیس کو سب پتہ تھا ۔عوام نے یہ پوچھنا ہے حفاظت کتنی کی یہ نہیں کہ کتنے آفیسر تبدیل کیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ آئی جی پرفارم کریں گے تو رہیں گے۔شعیب دستگیر نے اچھا کام کیا کسی نے یہ نہیں کہنا کہ شعیب دستگیر نے یہ نہیں کیا عوام نے عثمان بزدار اور عمران خان کو پکڑنا ہے میں چیلنج کرتا ہوں کابینہ میں کسی نے کرپشن نہیں کی۔آئی بی اور آئی ایس آئی کو بھی کہتا ہوں ہمیں رپورٹ دیں۔یوٹیلٹی سٹورز میں کرپشن ختم کرنے کا طریقہ ری گورننس تھا یوٹیلٹی سٹورز کے ملازمین نے ایک فیک کمپنی سے سستا کنٹریکٹ لے کر اسٹے لے لیا شوکت خاتم میں کوئی تبادلے کسی نے کرپشن کی ہے مہاتیر محمود نے بیس سال پہلے کہا تھا اوپر کی کرپشن ملک کو تباہ کر دیتی ہے۔مہاتیر محمد کے بعد نجیب رزاق نے ملائیشیاء کو مقروض کر دیاتھا ایف بی آر میں آٹو میشن اندر بیٹھے لوگ نہیں کرنے دیتے اب ہم ایف بی آر آٹو میشن کے لیے زور لگا رہے ہیں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا لوکل گورنمنٹ سسٹم سٹڈی کیا ہے۔پنجاب اور کے پی میں جوسسٹم آ رہا ہے وہ سب سے بہتر ہوگا نئے سسٹم میںڈائریکٹ پیسہ گائوں میں جائے گا تحصیل ناظم کے ڈائریکٹ الیکشن ہونگے لاہور کا میئر ڈائریکٹر منتخب ہوگا یہ ہے نیا پاکستان اس سے شہر بچ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کا مسئلہ تب حل ہوگا جب الیکٹڈ میئر شہر کو ملک کی طرح چلائے گا کراچی کے لوگوں کے مردم شماری پر تحفظات درست ہیں۔کراچی کے لوگوں کے مردم شماری پر تحفظات درست ہیں مردم شماری الیکشن سے پہلے ہو تاکہ اس کے مطابق انتخابات کراسکیں کراچی اور لاہور کی ضروریات مختلف ہیں کراچی کا کوئی اپنا سسٹم نہیں ویسٹیج اور پانی سندھ کے پاس ہے۔نہیں جانتا سندھ حکومت کا کیا مسئلہ ہے کراچی میں سب سٹیک ہولڈرز بیٹھے اور فیصلہ کیا بنیادی مسئلہ واٹر سپلائی ہے کراچی صرف سندھ کا نہیں پاکستان کا انجن آف گروتھ ہے کراچی کو اگر زکام ہوتی پورا پاکستان بیمار ہو جاتا ہے۔کراچی کو ٹھیک کرنا بہت ضروری ہے کراچی کا ایڈمنسٹریٹر تعینات ہوگیا کمیٹی بن گئی ہم نے سب کو تمام منصوبے مکمل کرنے کے لیے تین سال دیئے وزیراعظم نے کہا کہ موٹر وے واقعہ نے پوری قوم کو ہلا دیا ہے بچوں کے سامنے جو ہوا اس کا بہت صدمہ ہے۔یہ نہ صرف پولسنگ کا مسئلہ نہیں ہے میرے خیال میں مجرموں کو چوک میں لٹکانا چاہیے۔خواتین اور بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینی چاہیے عابد علی گینگ ریپ میں ملوث تھا بہت سے کیسز رپورٹ ہی نہیں ہوئے معاشرے میں فحاشی بڑھے تو سیکس کرائم بڑھتا ہے۔خاندانی نظام تباہ ہو جاتا ہے زیادتی میں ملوث مجرموں کی کیسٹریشن ہونی چاہیے مجرموں کی سرجری کریں تاکہ وہ کچھ کر ہی نہ سکے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ایک ہی چیز چاہتی ہے وہ ہے این آر۔ مولانا فضل الرحمن کنٹینر لے کر آئے تو سب اس پر سوار ہو گئے ان کامقصد یہی تھا عمران خان چلا جائے حکومت چلی جائے۔ نواز شریف جب گئے تو ڈاکٹر کہہ رہے تھے کہ بچنے کی کوئی امید نہیں۔ نوازشریف کو واپس لانے کی پوری کوشش کریں گے۔ کسی کو این آر او نہیں دینگے۔این آر او دین کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا .فلسطین کے لوگوں پر ظلم ہوئے ان پر مشکلات آئیں دنیا بے شک تسلیم کرے جب تک فلسطین تسلیم نہ کرے فرق نہیں پڑے گا۔قائد اعظم شروع سے فلسطین کے ساتھ کھڑے رہے ہمیں بھی کھڑا ہونا پڑے گا۔مودی نے تاریخی غلطی کر دی جو اس نے سوچا تھا وہ غلط ہو گیا بھارت نے سوچا تھا پاکستان چپ کر کے بیٹھے جائے گا پاکستان نے جو اسٹینڈ لیا وہ اس نے سوچا نہیں تھا۔ ہمارے اٹھانے پر یہ مسئلہ عالمی سطح پر آگیا۔کشمیر کے لوگوں کو جب موقع ملے گا وہ کھڑے ہو جائیں گے کشمیر پر انٹرنیشنل کریمنل کورٹ میں بھی جا سکتے ہیں۔