لاہور (ویب ڈیسک)
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ پولیس اگر قبضہ گروپ بن جائے تو موٹر وے جیسے واقعات ہوتے رہیں گے۔
لاہور ہائیکورٹ میں متروکہ وقف املاک بورڈ پر پولیس کے قبضے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار نے مؤقف پیش کیا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کی زمین پر ایلیٹ فورس کا دفتر قائم کیا گیا، اور پولیس نے جو اراضی سرنڈر کی تھی وہ بھی متروکہ وقف کو نہیں دے رہی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ پولیس ملک میں قبضہ گروپ بن گیا ہے، اگر پولیس قبضہ گروپ بن جائے گی تو پھر موٹر وے جیسے واقعات ہوتے رہیں گے، افسروں کو معاف کرنے کی روش کو چھوڑ دیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آئندہ سماعت پر آئی جی پولیس پنجاب بھی پیش ہوں گے۔