پشاور (ویب ڈیسک)
عدالت نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کی درخواست پر پی ٹی اے ،پیمرا اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیا۔
پشاور ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک ایپ پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس محمد نعیم انور نے سماعت کی۔دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاک نوجوانوں کو خود غرض بنا رہی ہے، یہ ایپ وقت کے ضیاع سمیت ہراسگی کا باعث بن رہی ہے، بنگلہ دیش اور ملائیشیا میں ٹک ٹاک پر پابندی ہے لہذا پاکستان میں بھی ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی جائے۔
عدالت نے پی ٹی اے ،پیمرا اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو 7 دنوں میں جواب جمع کرنے کا حکم دے دیا۔