آئندہ ماہ اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک شروع کرنے سے متعلق اہم قائدین میں مشاورت تیز
مرحلہ وار ہر آپشن استعمال کیا جائے گا ۔اپوزیشن کے پاکستان جمہوری تحریک کا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ
مولانا فضل الرحمان کانواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ
دونوں رہنماؤں کے درمیاں ملکی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کی تحریک پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) آئندہ ماہ اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک شروع کرنے سے متعلق اہم قائدین میں مشاورت تیز ہوگئی ہے مرحلہ وار ہر آپشن استعمال کیا جائے گا ۔اپوزیشن کے پاکستان جمہوری تحریک کا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ ہفتہ کو ان معاملات پر بات چیت کے لئے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیاں ملکی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کی تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق اے پی سی کے بعد کی صورتحال اور اپوزیشن کی تحریک کے ایکشن پلان پر بھی مشاورت کی گئی ۔ اپوزیشن کے نئے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی سربراہی پر بھی مشاورت ہوئی۔اسمبلیوں سے استعفوں کے لئے کمیٹی کے ارکان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا
سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت جے یو آئی کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔ اے پی سی کے فیصلوں کے بعد اپوزیشن کی تحریک کے ایکشن پلان پر مشاورت کی گئی ۔رپورٹ کے مطابق اجلاس میں وزیرریلویز شیخ رشید احمد کے اپوزیشن کے خلاف بیانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں جے یو آئی کے خلاف نیب کی کارروائیوں پر تشویش کا اظہارکیا گیا۔مولانا نے پارٹی رہنماؤں کو پی پی پی چیرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے حوالے سے اعتماد میں لیا ۔اجلاس میں اکرم درانی، مولانا عبالغفور حیدری اور دیگر اہم رہنما شریک تھے اجلاس میں جے یو پی کے سربراہ مولانا اویس نورانی کی بھی خصوصی شرکت تھی۔ مولانا نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کے بارے میں بھی اعتماد میں لیا