تحریک انصاف کی صدارتی خطاب کیلئے پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس بارے  مشاورت

احتجاج کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا .. صدارتی خطاب کے موقع پر بھی مزا حمت کی جائے گی ۔ اسدقیصر

اسلام آباد ( ویب  نیوز)

پاکستان تحریک انصاف نے صدارتی خطاب کے لئے آئندہ ماہ  پارلیمینٹ کے ممکنہ مشترکہ اجلاس سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت شروع کردی، احتجاج کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے واضح کردیا ہے کہ صدارتی خطاب کے موقع پر بھی مزا حمت کی جائے گی جب کہ پارٹی کی طرف سے پارلیمانی نظام کے تحت غیر اعلانیہ شیڈ وحکومت سے متعلق بھی آئینی قانونی ماہرین سے رائے لی جارہی ہے ۔ جمعہ کو پارلیمینٹ میں اپوزیشن چیمبر میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا۔ نامزداپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان، بیرسٹرگوہر خان ، اسدقیصر، جنید اکبر ،شاہدخان،ثناء اللہ خان مستی خیل دیگر آزاد ارکان شریک ہوئے۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران ایک سوال کے جواب میں اسد قیصر نے کہا کہ یقیناً  پارلیمینٹ سے صدارتی خطاب کے موقع پر بھی پارٹی کی جانب سے مذاحمت کی جائے گی  ۔ مینڈیٹ چوری کے خلاف احتجاج کے لئے کوئی موقع ضائع نہیں کریں گے، احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے۔ کسی دباؤ سے نہیں ڈریں گے۔ اس موقع پر نامزداپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پارلیمانی جمہوری روایات کے مطابق  اپوزیشن کو  شیڈوحکومت کی  حیثیت حاصل ہوتی ہے اس  معاملہ کا یقیناً جائزہ لیا جائے گا ان سے اپوزیشن لیڈر کو  پارلیمانی جمہوری روایات کے مطابق شیڈووزیراعظم تصور کئے جانے سے متعلق سوال ہوا اور عمرایوب خان نے کہا کہ  اس حوالے سے جلد اعلان کیا جائے گا ۔