لاہور (ویب ڈیسک)
گوجرانوالہ50 ،لاہور میں4، ننکانہ صاحب23، راولپنڈی7 اورجہلم میں 3 طلبا میں کورونا کی تصدیق
سرگودھا میں8، خوشاب3، بھکر2، گجرات18 اورساہیوال میں3طلبا میں کورونا کی تشخیص ہوئی ،رپورٹ
پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بچوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ جاری کر دی گئی ۔رپورٹ کے مطابق پنجاب میں70ہزار750 میں سے 145طلبا میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور 68ہزار 32 طلبا کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے۔لاہور میں4، ننکانہ صاحب23، قصور2، راولپنڈی7 اورجہلم میں 3 طلبا میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ سرگودھا میں8، خوشاب3، بھکر2، گجرات18 اورساہیوال میں3طلبا میں کورونا کی تشخیص ہوئی، اوکاڑہ، ملتان، لیہ، سیالکوٹ اور لودھراں میں ایک ایک طالب علم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ گوجرانوالہ50، ڈیرہ غازی خان 2 اوربہاولپورمیں4طلبا میں کورونا وائرس پایا گیا۔رپورٹ کے مطابق فیصل آباد8 اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں3 طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے طلبا کو قرنطینہ کر دیا گیا۔سیکریٹری صحت پنجاب کے مطابق63ہزار339 پبلک اور7411پرائیویٹ سکولوں میں ٹیسٹ کیے گئے تھے