اسلام آباد (ویب ڈیسک)
ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 528 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے624 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 16 ہزار 351 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 528 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ ایک ہزار 288 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 12 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 535 ہوگئی۔
سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 38 ہزار 891 ، پنجاب میں ایک لاکھ 148، خیبرپختونخوا 38 ہزار 141 ، اسلام آباد میں 16 ہزار 936، بلوچستان میں 15 ہزار 439 ، آزاد کشمیر 2 ہزار 912 اورگلگت بلتستان میں 3 ہزار 884 تعداد ہوگئی۔