کورونا ویکسین سال کے آخر تک تیار ہوجائے گی، عالمی ادارہ صحت

جنیوا (ویب ڈیسک)

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم غیبریسس نے کہا ہے کہ اس سال کے آخر تک ویکسین تیار ہوجائے گی تاہم ویکسین کی منصفانہ تقسیم کے لیے سیاسی قیادت کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

ایگزیکیٹو بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے خوشخبری سنائی کہ کورونا سے لڑنے کیلیے ہمیں ایک ویکسین کی اشد ضرورت ہے اور اس سال کے آخر تک ویکسین تیار ہونے کی امید ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے مزید کہا کہ ویکسین کی تیاری کے بعد اس کی منصفانہ تقسیم کے لیے یکجہتی اور سیاسی عزم کی ضرورت ہے۔ ویکسین کی رسائی ہر ایک شخص تک ممکن بنانے کے لیے جدید سائنسی اور سماجی ضابطوں پر عمل کرنا ہوگا۔

ٹیڈروس ایڈہانوم غیبریسس نے مزید کہا کہ اس وقت 9 ویکسین تیاری کے آخری مراحل میں ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کی ’’کوویکس گلوبل ویکسین فیسیلیٹی‘‘ میں 168 ممالک شامل ہوچکے ہیں جو ویکسین کی 2 ارب خوراکیں بنانے کے عزم پر کاربند ہیں۔

واضح رہے کہ یورپین یونین نے امریکی دوا ساز کمپنی فائزر اور جرمنی کی بائیواین ٹیک کے اشتراک سے تیار کردہ کورونا ویکسین پر ’’ ریئل ٹائم ریویو‘‘ مرحلے کا آغاز کردیا ہے۔ اسی طرح اسٹرازینیکا کی ویکسین کے حوالے سے بھی یہی کہا گیا تھا جب کہ چین نے بھی نومبر تک ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ کر رکھا ہے۔

Editor

Next Post

سندھ حکومت نے وفاق کو جزائر پر کام کی اجازت کا حکمنامہ واپس لے لیا

بدھ اکتوبر 7 , 2020
کراچی (ایکسپریس نیوز) ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبہ سندھ کے جزائر اور ساحلوں سے متعلق وفاقی حکومت کےاقدامات پر صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت کو احتجاجی   مراسلہ ارسال کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں موجود جزائر اور سمندری ساحل صوبائی حکومت کے زیر انتظام ہے، وفاق کی […]