جعلی ڈگری کیس’جنرل ہسپتال لاہور کے ایڈیشنل ایم ایس گرفتار
ملزم ڈاکٹر محمد اجمل نے1996/97 میں ایف ایس سی کی جعلی ڈگری لی تھی
ڈاکٹر محمد اجمل ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے ہیں،ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب
بہاولپور ،لاہور(ویب ڈیسک ) جعلی ڈگر ی کیس میں جنرل ہسپتا ل لاہور کے ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر محمد اجمل گرفتار کر لیا گیا ۔اینٹی کرپشن پنجاب کے ڈی جی گوہر لطیف کے مطابق ڈاکٹر محمد اجمل کو بہاول پور میں ہائی کورٹ سے ضمانت منسوخی پر گرفتار کیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ ملزم ڈاکٹر محمد اجمل نے1996/97 میں ایف ایس سی کی جعلی ڈگری لی تھی۔اینٹی کرپشن پنجاب کے ڈی جی نے مزید بتایا کہ ملزم نے میڈیکل کے تیسرے سال میں پنجاب میں مائیگریشن کرا لی تھی۔گوہر لطیف نے یہ بھی بتایا ہے کہ جعلی ڈگری کی وجہ سے گرفتار ہونے والے ڈاکٹر محمد اجمل ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔