پنجاب کے 2وزراء میاں اسلم اقبال اور حسین جہانیاں کورونا وائرس کا شکار،خود کو قرنطینہ کر لیا
لاہور(ویب ڈیسک ) پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال اور وزیر زراعت حسین جہانیاں گردیزی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، دونوں وزرا نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی گزشتہ شام طبیعت ناساز ہوئی، انہوں نے گلے کی خرابی اور بخار محسوس ہونے پر کورونا ٹیسٹ کروایا، جو مثبت آگیا، جس پر میاں اسلم اقبال نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔وزیر زراعت پنجاب حسین جہانیاں گردیزی نے بھی طبیعت کی ناسازی پر کورونا ٹیسٹ کروایا گیا جومثبت آگیا۔ سید حسین جہانیاں گردیزی کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد سے آئیسولیشن میں ہیں۔ وزیر زراعت نے کورونا سے صحتیابی تک تمام عوامی سرگرمیاں منسوخ کر دیں۔